ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانے علاقے میں ترنمول کانگریس کے ایک رہنما اور ان کی بیوی نے بینک ملازم کی پٹائی کر دی۔ اس واقعے کے بعد بینک کے اندر سنسنی پھیل گئی۔
سیاسی رہنما کے ہاتھوں بینک ملازم کی پٹائی کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاست کی اپوزیشن پارٹی بی جے پی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب ترنمول کانگریس کے رہنما رباعی الرحمن اور ان بیوی واحد الرحمن کسی کام سے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ علاقے میں واقع بینک میں گئے تھے ترنمول کانگریس کے رہنما رباعی الرحمن اور ان بیوی واحد الرحمن کی بینک ملازم کے ساتھ کسی بات پر بحث ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے رباعی الرحمن نے بینک ملازم کی سب کے سامنے پٹائی شروع کردی۔