اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bangladeshi Infiltrator Injured In Malda: سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں بنگلہ دیشی درانداز زخمی

مالدہ ضلع کے حبیب پور تھانہ کے اونگل ڈانگہ میں بھارت - بنگلہ دیش سرحد Indo-Bangla Border کے قریب بی ایس ایف کی فائرنگ BSF Firing میں بنگلہ دیشی درانداز زخمی ہو گیا جبکہ چھ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Bangladeshi Infiltrator Injured In Malda: سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں بنگلہ دیشی درانداز زخمی
Bangladeshi Infiltrator Injured In Malda: سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں بنگلہ دیشی درانداز زخمی

By

Published : Jan 7, 2022, 5:42 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے حبیب پور تھانہ کے اونگل ڈانگہ میں بھارت - بنگلہ دیش سرحد Firing on Indo-Bangla Border کے قریب بی ایس ایف کی فائرنگ میں ایک بنگلہ دیشی درانداز زخمی ہو گیا۔ بی ایس ایف کی گشتی ٹیم کی کارروائی کے دوران تقریبا چھ افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حبیب پور تھانہ کے تحت اونگل ڈانگہ گاؤں میں بھارت - بنگلہ دیش سرحد کے قریب بی ایس ایف کی 159 بٹالین کے جوان کشتی مہم پر تھے۔جوانوں نے گشتی مہم کے دوران سرحد کے قریب مشکوک لوگوں کی سرگرمیاں دیکھی۔ بی ایس ایف کے جوانوں کو دیکھ کر انہوں نے پتھر بازی شروع کر دی۔

بی ایس ایف نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، جس میں ایک شخص کے پاؤں میں گولی لگی، جس وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا Bangladeshi Infiltrator Injured In Malda جبکہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بی ایس ایف کے مطابق فائرنگ BSF Firing میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت یوسف احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے پاؤں میں گولی لگی ہے۔ وہ بنگلہ دیش کے نارائن پور کا رہنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوڑی میں درندازی: ایک درنداز ہلاک، چار فوجی زخمی

دوسری طرف مغربی بنگال کے بھارت - بنگلہ دیش سرحد Indo-Bangla Border سے متصل اضلاع میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران بی ایس ایف کی کارروائی میں تیزی آئی ہے۔ اس سے قبل 22 دسمبر کو مالدہ ضلع میں بھارت - بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ اس پر جانوروں کے اسمگلنگ کا الزام تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details