اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلہ دیش کی وزیراعظم کا بھارت میں شاندار استقبال - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی

کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندرابوس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربی سی سی آ ئی کے صدر سوروگنگولی نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کاشانداراستقبال کیا۔

شیخ حسینہ بنگلہ دیش کاشانداراستقبال

By

Published : Nov 22, 2019, 1:05 PM IST

ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے بھارتی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ میں مہمام خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والی بنگالہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کانیتیاجی سبھاش چندربوس انٹرنینشل ائیرپورٹ پر بی سی سی آ ئی کے صدر سوروگنگولی شاندار استقبال کیا۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بنگلہ دیش۔بھارت کے درمیان دن رات کا کرکٹ ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کے لیے جمعہ کی صبح یہاں سے کولکتہ روانہ ہوئیں۔

شیخ حسینہ بنگلہ دیش کاشانداراستقبال

ایڈن گارڈن میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے درمیان ملاقات ہوئی۔دونوں نے اعزازی گھنٹی(ونرری بیل)کوبجاکربھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی ٹسٹ میچ کا افتتاح کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے محترمہ حسینہ کو کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں گلابی گیند سے کھیلے جانے والے دن رات کا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا تھا۔

محترمہ حسینہ ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 30 منٹ پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کے سربراہ ممتا بنرجی کے ساتھ ٹیسٹ میچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق محترمہ حسینہ کولکتہ سے رات 10 بجے بنگلہ دیش کے لئے روانگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details