مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع دنیا کے خوبصورت اورمقبول ترین کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں تاریخی ڈاے نائٹ ٹسٹ میچ کے درمیان دواعلیٰ روہنما وں کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاکہ میں سوروگنگولی کی دعوت پرکولکاتاآ ئی تھی۔ مگر یہ معلوم نہیں تھاکہ کولکاتا میں مجھے اتنا پیارملے گا۔
'بنگلہ دیش اور بنگال کے تعلقات اورمضبوط کرناہوگا' انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے لوگوں نے جتنی محبت دی ہے اس کا شکریہ ادانہیں کاجاسکتاہے۔لوگوں نے میری امید سے زیادہ مجھے پیاردیا۔اس پیار کوزندگی بھر یادرکھوں گی۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش کا سب سے بھروسہ مندپڑوسی بھارت ہے۔ ہم بھارت کے علاوہ کسی اور زیادہ بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں۔بھارت سے جتنی امیدیں ہوتی ہے ہمیں اس سے زیادہ ملتا ہے۔
'بنگلہ دیش اور بنگال کے تعلقات اورمضبوط کرناہوگا' شیخ حسینہ واجد نے کہاکہ مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے درمیان زیادہ فرق نہیں ہے۔بھارت سے اگر اچھے تعلقات ہیں تومغربی بنگال ہمارادل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دونوں کے بغیررہ نہیں جاسکتا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور میری چھوٹی بہن ممتابنرجی بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے تعلقات کو اتنی مضبوط کردیں گی کہ کوئی بھی طاقت ہمارے رشتے پر اثراندازنہیں ہوسکتی ہے۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مطابق ممتابنرجی کوبرسوں سے جانتی ہوں۔وہ عام لوگوں کی ترقی کے لیےکچھ کرسکتی ہیں۔ ممتاجتنی مغربی بنگال میں مقبول ہے اتنی ہی بنگلہ دیش میں بھی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آ ئی)کے صدر سوروگنگولی کی دعوت پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ دکھنے کےلیے کولکاتا آئی ہیں۔
کولکاتادورے کے دوران بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اورمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے درمیان کئی اہم موضوع پر تبادلہ کیاگیا۔