مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں اس تاریخی کرکٹ میچ کا افتتاح کرنے کے لیے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد صبح یہاں نیتا جی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے پہنچی تھیں جہاں ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا ۔
بی سی سی آئی صدر سوروگنگولی نے دونوں ٹیموں کے دن رات ٹیسٹ میچ کی رضامندی دینے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔گلابی گیند سے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے دن رات ٹیسٹ میچ میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر، کپل دیو، سچن تندولکر اور بہت سے دوسرے اہم کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ فوج کے پیراشوٹر میدان کے اوپر سے پرواز بھر کر اس تاریخی میچ کے گواہ بنے۔پیراٹروپرز نے دونوں ممالک کے کپتانوں کو ٹاس سے پہلے گلابی گیند بھی سونپي۔
اس کے بعد حسینہ اورمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا نے روایتی ایڈن گارڈن میں گھنتہ بجا کر میچ کا افتتاح کیا۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا یہ دوسرا مقابلہ ہے، جس میں ہندوستانی ٹیم 1-0 سے برتری حاصل کر چکی ہے۔
ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اسی کے ساتھ دونوں ٹیموں نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی گلابی تاریخ رقم کر دی۔
دلچسپ یہ بھی ہے کہ بنگلہ دیش نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کے آغاز میں بھی پہلا مقابلہ بھارت کے خلاف ہی کھیلا تھا اور اس وقت بھارتی ٹیم کی کپتانی سورو گنگولی کے ہاتھوں میں تھی، اور اب گلابی گیند سے پہلا مقابلہ بھی وہ بھارتی ٹیم کے خلاف ہی کھیل رہا ہے۔ اس مقابلے میں بھی سورو گنگولی کی اہم شراکت ہے جو بطور کرکٹر نہیں بلکہ دنیا کے سب سے امیر بورڈ کے سربراہ کے طور پر اس سے جڑے ہیں۔