کولکاتا: بنگلہ فلموں کی مشہور شخصیات نے فلمساز کملیشور مکھرجی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت اور پولیس انتظامیہ کی جم کر تنیقد کی۔ کوشک گنگولی، سریجیت مکھرجی سے لے کر ابیر چٹرجی، ردھی سین تک جیسی شخصیات نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور پولیس انتظامیہ اور حکومت پر تنقید کی ہے۔Bangla Film Industry Condemns Dirctor And Script Writer Kamleshwar Mukherjee Arrest
بنگلہ فلموں کے ڈائریکٹر،پرودسر،اداکار،اداکارہ ،ہدایت کار ۔ دانشوروں نے اپنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جمہوری ملک میں آپ کسی کی آواز کو دبا نہیں سکتے ہیں۔ مخالفت، احتجاج،دھرنا کرنا جمہوری حق ہے۔اس کے خلاف آپ کارروائی نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلمساز کملیشور مکھرجی کو بک اسٹال میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی مخالفت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مخالفت کرنے کا جرم کیا ہے۔ان کی گرفتاری سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کس سماج میں رہتے ہیں۔