کولکاتا:بنگلہ فلموں کے اداکار انربن کی ایوارڈ لینے کی تصویر جیسے ہی وائرل ہوئی بڑے پیمانے پر ان کی تنقید شروع ہوگئی ۔ ایوارڈ لینے پر ہرسوال کا جواب دینے کو تیا ر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں سے ایوارڈ وصول کرنا ان کے لیے فخرہے۔
گزشتہ جمعرات کو ودواجنا کی طرف سے لکھے گئے کھلے خط پر اپرنا سین سمیت اہم لوگوں کے دستخط تھے۔ انیربن ان میں شامل تھے۔ ممتا بنرجی لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 37 دنوں میں پنچایات انتخابات کی وجہ سے 52 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔ مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی حیثیت سے آپ اس ذمہ داری سے کسی طرح انکار نہیں کر سکتے۔ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری سے انکار کیے بغیر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس قاتلانہ، انارکی کی ذمہ داری بنیادی طور پر مغربی بنگال حکومت اور آپ کی ہے۔
خط کی اشاعت کے تین دن بعد، انیربن کو پیر کو ریاستی حکومت کی طرف سے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں دیکھا گیا۔ اتم کمار کی برسی کے موقع پر ٹالی ووڈ کے کئی ستاروں کو ریاستی حکومت کی تقریب میں مہانک ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔انیربن بھی اس فہرست میں کوئل ملک، سبھاسری گنگوپادھیائے، انکش ہزارا، شرابنتی چٹرجی کے ساتھ تھے۔ وزیر اعلیٰ ممتا نے انہیںخصوصی فلم اعزاز دیا۔ اس کے بعد انیربن کے بارے میں بحث شروع ہوگئی۔ 20 جولائی کو جس نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں وزیر اعلیٰ اور ریاستی حکومت کو تشدد کی حمایت کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا، 24 جولائی کو اسے سرکاری سطح پر وزیر اعلیٰ سے ایوارڈ کیسے ملا؟ ۔ان کے اس عمل کو منافقت سے تعبیر کیا جارہا ہے۔