کوچ بہار:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 گھنٹے کے بند دوران شمال بنگال کے کئی علاقوں سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔کوچ بہار ضلع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آج دن میں ضلع کوچ بہار میں بی جے پی کے حامی زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کر رہے تھے اسی درمیان ترنمول کانگریس کے کارکنان نے اس کی مخالفت کی۔ اسی درمیان بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامی آپس میں الجھ ہو گئے۔اس کے بعد نامعلوم افراد نے بی جے پی کے پارٹی دفتروں میں توڑ پھوڑ کی ۔وہاں موجود بی جے پی کے کارکنان کو زدو کوب بھی کیا۔
بی جے پی نے پارٹی دفتروں میں توڑ پھوڑ کے لئے ترنمول کانگریس پر الزام لگایا۔ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔غورطلب ہے کہ بی جے پی نے قبائلیوں پر تشدد اور پولیس کی مبینہ فائرنگ میں پارٹی کے ایک کارکن کی موت کے خلاف احتجاج کے لئے ریاست کے شمالی حصے کے آٹھ اضلاع میں بند کی اپیل کی ہے۔