اردو

urdu

ETV Bharat / state

Single-Use Plastic Ban: مغربی بنگال میں پلاسٹک کی تھیلی پر پابندی، دکاندار ناراض - دکانداروں میں بر ہمی

ریاست کے تمام اضلاع کے بازاروں میں پلاسٹک کی تھیلی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ سو روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،انتظامیہ کے اس فیصلے پر دکانداروں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ West Bengal Imposes a Complete Ban on Plastic Bags Below 75 Microns of Thickness

پلاسٹک کی تھیلی
پلاسٹک کی تھیلی

By

Published : Jul 3, 2022, 11:55 AM IST

ریاست مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع کے بازاروں،دکانوں میں پلاسٹک کی تھیلی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.قانون پر عملدرآمد کرانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں،ذرائع کے مطابق اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ سو روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.انتظامیہ کے اس فیصلے پر دکانداروں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

پلاسٹک کی تھیلی

West Bengal Imposes a Complete Ban on Plastic Bags Below 75 Microns of Thickness


ذرائع کے مطابق اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ سو روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.انتظامیہ کے اس فیصلے پر دکانداروں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے،دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ،جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ہگلی میں میونسپلٹیوں کے اہلکاروں نے مختلف بازاروں کے دورہ کیا اور دکانداروں کو حکومت کی ہدایت کے مطابق پلاسٹک کی پتلی تھیلی کے بجائے پلاسٹک کے موٹے بیگ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔


اس سلسلے میں چند دکانداروں سے بات چیت ہوئی، انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک پتلی تھیلی پر پابندی عائد کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن اس کے متبادل کے طور پر جس بیگ کے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،وہ کافی مہنگا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں اضافی رقم خرچ کرنا پڑے گا. گاہکوں کو اس کی بھر پائی کے لئے اضافی قیمت ادا کرنے پڑے گی. اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ہے.

مزید پڑھیں:Campaign Against Single Use Plastic: سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کیٹ کی مہم


ان کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق جس پلاسٹک کی تھیلی کو اب ہم استعمال کریں گے وہ پہلے سے مضبوط تو ہے لیکن کافی مہنگا بھی ہے. اس سے خرچ زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details