اردو

urdu

ETV Bharat / state

شام 7 بجے سے صبح 10 تک تشہیری مہم پر پابندی

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے مد نظر الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول میں کوئی تبدیلی لانے سے انکار کردیا ہے لیکن بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات میں تشہیری مہم کو محدود کردیا ہے۔کورونا کے خطرات کے مد نظر شام 7 بجے سے صبح 10 بجے تک تشہیری مہم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس کے علاوہ باقی تین مراحل کے لئے پولنگ سے 72 گھنٹے قبل ہی تشہیری مہم بند کر دی جائے گی۔

شام 7 بجے سے صبح 10 تک تشہیری مہم پر پابندی
شام 7 بجے سے صبح 10 تک تشہیری مہم پر پابندی

By

Published : Apr 17, 2021, 8:42 AM IST

الیکشن کمیشن نے بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات کے شیڈول میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے مد نظر کسی طرح کی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔لیکن کووڈ کے اصول و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافے کے مد نظر تشہیری مہم کو محدود کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مرکزی فورسز کی کمی کے سبب اسمبلی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کی بات کو خارج کردیا تھا، لیکن کورونا وائرس سے تحفظات کے لئے اصول و ضوابط پر عمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہے۔ جس کے مطابق تشہیری مہم کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے۔ شام 7 بجے سے صبح 10 بجے تک کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات کی تشہیری مہم چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: پانچویں مرحلے میں 45 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی جانب سے کووڈ اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔جلسے جلوس میں سینیٹائزر اور ماسک کا اہتمام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اسٹار کمپینر اور رہنماؤں کو عوام کو کووڈ سے بچنے کی تلقین کرنا ہوگا اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details