اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی بی جے پی صدر کے بیان پرنکتہ چینی - صدر

مغربی بنگال میں حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے والی بیساکھی بنرجی نے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے بیان کی مخالفت کرکے کھلبلی مچا دی ہے۔

ریاستی بی جے پی صدر کے بیان پر تنقید

By

Published : Aug 21, 2019, 8:13 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:46 PM IST

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنماؤں اور بھگوا رہنماؤں کے درمیان مخالفت کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ پہلے سے بی جے پی کے رہنما بدعنوانی کے الزام کا سامنا کرنے والے رہنماؤں کی بھارتی جنتاپارٹی میں شمولیت پر پرُزور مخالفت کررہے ہیں۔

ریاستی بی جے پی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے سوبھن چٹرجی اور بیساکھی بنرجی کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق بیان دیا تھا۔

پریس نفرنس کے بعد بیساکھی بنرجی نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کوچھوڑ کر بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں سے متعلق بیان بازی کرنے سے قبل غوروفکرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی صدر نے ہمارے خلاف جو بیان دیا ہے اس کی مخالفت نہیں کررہی ہوں ۔ لیکن اظہار آزادی کا سب کو حق ہو تا ہے۔ میں بھی اسی پر عمل کررہی ہوں۔

بیساکھی بنرجی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس میں رہ کر کام کرنا مشکل ہورہا تھا اس لیے ہم نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔

ملی الامین کالج کی ٹیچرانچارج نے کہاکہ ریاستی سیاست میں سوبھن چٹرجی کی اہمیت کسی بھی اعتبار سے کم نہیں ہوئی ہے۔ ان کے نہ رہنے سے ترنمول کانگریس کو کنتا نقصان ہو سکتا ہے۔ اس کا اندازہ آنے والے دنوں میں چل جائے گا۔

بی جے پی میں نئی شامل ہونےو الی محترمہ بیساکھی بنرجی کے مطابق لوگوں کو کچھ باتیں سمجھ میں نہیں آتی ہے۔ہم ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ ہماراعوام سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ہمارے تعلقات اب بھی مضبوط ہے اور اس بنیاد پر کوئی بھی پارٹی ہم سے فائدہ اٹھاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کوجو ٹھیک لگاانہوں نے وہ کہا۔ پریس کانفرنس کے بعد مجھے جو ٹھیک لگامیں نے کہاکہ ۔اس پر کسی کو بیان بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کولکاتامیونسپل کارپوریشن کے سابق میئر سوبھن چٹرجی اور بیساکھی بنرجی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے دال میں بھوت قراردیا تھا۔اس بیان کے بعد بیساکھی بنرجی میڈیا کو خطاب کیا اور سوبھن چٹرجی کے ساتھ گاڑی پرسوار ہوکرچکی گئی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details