کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل بدھان نگرکمشنریٹ پولیس نے ہوڑہ اسٹیشن سے باگوہاٹی جوڑا قتل معاملے کے ماسٹر مائنڈ ستیہ یندرچودھری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اسے باراسات عدالت میں پیش کیا جہاں اسے چودہ دنوں کے لئے پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ Baguiti Double Murder case Main Accused Satyandra Choudhry Produced In Barasat Court
بدھان نگرپولیس کمشنریٹ کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرہوڑہ اسٹیشن سے دوسری ریاست فرار ہونے سے قبل ہی دوہرے قتل معاملے کے ماسٹر مائنڈ ستہ یندر چودھری کوگرفتار کرلی۔پولیس نے بدھان نگر کمشنریٹ لے آئی اور ابتدائی تفتیش کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے باراسات عدالت میں پیش کی۔پولیس نے عدالت سے دوہرے قتل معاملے کے اہم ملزم کو پولیس تحویل میں بھیجنے کی اپیل کی۔
باراسات عدالت نے بدھان نگرکمشنریٹ کی اپیل کوترجیح دیتے ہوئے دوہراقتل معاملے کے ماسٹر مائنڈ ستیہ یندر چودھری کو چودہ دنوں کے لئے پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ تھانہ علاقے سے پولیس نے دو طالب علموں کی لاشیں بر آمد کی ہیں۔ شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے کے رہنے والے طالب علموں کا 22 اگست کواغوا کیا گیا تھا۔ تاوان کی رقم نہیں ملنے کے سبب نامعلوم شرپسندوں نے قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Baguiati Double Murder Case دو طلبا کا قتل، پولس آفیسر معطل
طرف وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت مغربی بنگال ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے باگوہاٹی تھانے کے آفیسر انچارج اور سب انسپکٹر کو معطل کرنے کااعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال کے اعلیٰ پولیس حکام اس معاملے کو لے کر سرگرم ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکارینے باگوہاٹی میں مقتول دونوں طالب علموں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے دو طالب علموں کے قتل پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ناقص لا اینڈ آرڈر کے لئے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ وزیر پولیس بھی ہیں۔