مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے گوہاٹی میں مقتول دونوں طالب علموں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے دو طالب علموں کے قتل پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ناقص لا اینڈ آرڈر کے لئے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ وزیرپولیس بھی ہیں۔Opposition Demands Resignation From West Bengal CM Mamata Banerjee
انہوں نے کہاکہ دو طالب علموں کے قتل سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ریاست میں لا اینڈ آڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں لا اینڈ آرڈر کا برا حال ہے۔ چاروں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس کے لئے ریاستی حکومت کے لئےعلاوہ کسی دوسرے کو قصوروار قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ Baguiati Double Murder Case
ان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے جوڑا قتل معاملے میں سی آئی ڈی کی جانچ کا حکم دینے پر بھی تنقید کی۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سی آئی ڈی کی جانچ کا حکم دے کر لاپرواہ پولیس آفیسر کو بچانے کی کوشش کی ہے۔اس معاملے میں سی بی آئی انکوائری کا حکم دیناچاہئے۔ یہ صرف جوڑا قتل کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اس سے لا اینڈ آرڈربھی جڑا ہوا ہے۔
دوسری طرف سی پی آئی ایم مرکزی کمیٹی (Cpim central committee)کے رکن سجن چکرورتی نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو وزیرپولیس کی ذمہ داری میں کوتاہی برتنے پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ممتابنرجی کو وزیرپولیس رہنے کا اب اخلاقی طور پر کوئی اختیار نہیں ہے۔وہ وزیرپولیس تو ہیں لیکن پوری ریاست میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے۔