کولکاتا:دو طالباء کے قتل کے بعد باگوہاٹی پولیس اسٹیشن کے آئی سی کلول گھوش کو معطل کردیا گیا ہے۔ باگوہاٹی کے دو طالباء کے قتل کے معاملے میں پولیس افسر کو لاپرواہی کی سزا ملی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے باگو ہٹی واقعہ پر سخت موقف اختیار کرنے کے بعد ہی آئی سی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ریاستی پولیس کے اعلیٰ حکام نے معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں۔Cops Suspended After Two Students Killed
باگوہاٹی میں قائم سیکنڈری اسکول کے طلباء اتانو ڈے اور ابھیشیک نسکر کا پہلے اغوا کیا گیا اور اس کے بعدقتل کردیا گیا۔اغوا کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولس نے کارروائی کرنے میں تیزی نہیں کی ہے۔دونوں طالب علموں کی لاشیں تقریباً دو ہفتوں سے بشیرہاٹ پولیس مردہ خانے میں پڑی تھیں، لیکن باگوئیٹی پولیس کو اس کا علم نہیں تھا۔ اس کے برعکس آئی سی سمیت تھانے کے پولیس اہلکاروں پر دونوں مقتول طلباء کے اہل خانہ کو عدم تعاون اور گمراہ کرنے کا الزام ہے۔