مغربی بنگال کے شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقےکے دوطالب علموں کے اغوا کے بعد قتل کا معاملہ طول پکڑنے لگاہے۔ سی پی آئی ایم اور بی جے پی نے دوہرا قتل معاملے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پرزبردست تنقید شروع کردی ہے۔ Baghuhati Officer-in-charge Suspended In Double Murder Case
اسی درمیان مغربی بنگال کے سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور پولیس انتظامیہ کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ڈی جی مغربی بنگال نے باگوہاٹی تھانے کے آئی سی کلل گھوش (Officer-in-charge Kallol Ghosh )کو ڈیوٹی میں لاپروائی برتنے کے الزام میں معطل کرنے کاحکم دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 22 اگست کو باگوہاٹی تھانہ کے تحت کیشٹو پور علاقے کے رہنے والے دو طالب علموں کا اغوا کیاگیاتھا۔24 اگست کو شمالی 24 پرگنہ کے بشیر تھانہ علاقے میں دونوں طالب علموں کی لاشیں برآمد ہوئی تھی ۔بشیر ہاٹ تھانے کی پولیس نے طالب علموں کی لاشیں برآمد ہونے کی اطلاع کولکاتا کے تمام کمنشریٹ کو دی تھی۔
باگوہاٹی تھانے کے اوسی کلل گھوش(Officer-in-charge Kallol Ghosh ) کو اس کی طلاع ملنے کے باوجود انہوں نے اس معاملے میں لاپروائی برتی جس کی وجہ سے 22 اگست سے لے کر6 ستمبر تک دونوں طالب علموں کی لاشیں شیرہاٹ کے مردہ گھر(morgue)میں پڑی رہیں۔اس واقعے کے منظر عام پرآنے کے بعد دارالحکومت کولکاتا میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔