بادوریہ تصادم کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بادوریہ میں سرکاری راشن دینے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ کیونکہ وہاں کچھ فلاحی تنظیمیں اور سیاسی جماعت کے لوگ راشن تقسیم کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے درمیان ترنمول کانگریس کے کونسلر کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کو لیکر تنازعہ ہوا تھا۔ یہ معاملہ بادوریا کے تارا گونیا داس پاڑہ میں پیش آیا ہے۔
پولیس اور مقامی افراد کے درمیان یوئے جھڑپ میں مقامی تھانہ کے او سی کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے علاوہ چار اور پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
حالات کو قابو کرنے کے آر اے ایف جوان کو تعینات کیے گئے ہیں۔ بدھ کے روز راحت کا سامان نہ ملنے پر مقامی افراد احتجاج کر رہے تھے۔
مقامی افراد نے بادوریا کے داس پاڑہ کے راستے کی ناکہ بندی کردی۔ جس کے بعد اس واقعہ کی اطلاع پاکر بادوریا تھانہ کی پولس موقع پر پہنچی۔