مغربی بنگال اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر آسیش بنرجی کی موجودگی میں بالی گنج اسمبلی سے ترنمول کانگریس کے نومنتخب رکن اسمبلی بابل سپریو نے آج اپنے جیت کے 25 دن بعد حلف لیا، حلف لینے کے بعد بابل سپریو نے کہا کہ ہمارے لئے آج کا دن سب سے اہم ہے کیونکہ مغربی بنگال کے تاریخی اسمبلی ہال میں حلف لیا ہے۔ Babul Supriyo Sworn In As MLA
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے عوام کی خدمت کرنا پہلے ترجیحات میں شامل ہے، عوام نے انہیں رکن اسمبلی منتخب کیا ہے اس لئے وہ ہمیشہ ایمانداری سے ان کے لیے کام کرتے رہیں گے، بابل سپریو نے کہا کہ ' آج جو کچھ بھی ہوا وہ بیس بائیس روز پہلے ہی ہو جاتا تو اور بہتر ہو سکتا تھا لیکن کوئی بات نہیں۔ Babul Supriyo Sworn In As MLA