اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابل سپریو کے خلاف نعرے بازی - ایس ایف آئی نے جادب پور یونیورسٹی میں بابل سپریو کی آمد پر احتجاج

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں بی جے پی کے رکن پارلیمان اور وزیر مملکت بابل سپریو کو جادب پور یونیورسٹی میں بائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

بابل سپریو کی مخالفت میں لگے نعرے

By

Published : Sep 19, 2019, 9:59 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:34 AM IST

سی پی آئی ایم کی طلباء تنظیم ایس ایف آئی نے جادب پور یونیورسٹی میں بابل سپریو کی آمد پر احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

اطلاع کے مطابق جادب پور یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لئے مرکزی وزیر مملکت بابل سپریو جب پہنچے تو ان کو بائیں بازوں کی طلباء تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

بابل سپریو کی مخالفت میں لگے نعرے

ان کو یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

بابل سپریو 'گو بیک' کے نعرے لگائے گئے۔

اس دوران 'ایس ایف آئی' کے حامی اور بابل سپریو کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ بحث کے درمیان بابل سپریو زمین پر گر پڑے جس کے بعد ایس ایف آئی کے حامیوں اور بابل سپریو کے درمیان ٹھن گئی۔

حالات کو قابو کرنے کے لئے یونیورسٹی کے وی سی پہنچے۔

دراصل جادب پور یونیورسٹی میں ای بی وی پی کی جانب سے منعقد نو وارد طلباء کے لئے جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بابل سپریو کو مدعو کیا گیا تھا لیکن ان کے پہنچتے ہی ایس ایف آئی نے احتجاج کرنا شروع کر دیا اور گو بیک کے نعرے لگائے گئے۔

بابل سپریو کی یونیورسٹی میں آمد کی خبر کے بعد سے ہی یونیورسٹی میں احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ جب یونیورسٹی کے تین نمبر گیٹ سے بابل سپریو داخل ہوئے اور پیدل ہی کے پی رائے میموریل ہال کی جانب روانہ ہو گئے اس وقت ان کو سیاہ جھنڈے دکھائے گئے اور ان کو گھیر کر احتجاج کیا گیا

بتایا جا رہا اس دوران انہیں قمیض پکڑ کر کھینچا گیا۔

بابل سپریو کے سیکورٹی گارڈ نے احتجاجی طلباء کو ہٹانے کی کوشش جس کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے اور بابل سپریو اسی دوران زمیں پر گر گئے

سپریو نے کہا کہ 'اب وہ کسی بھی صورت میں تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔'

Last Updated : Oct 1, 2019, 6:34 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details