آسنسول میونسپل کارپوریشن کے میئر جتیندر تیواری نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے کارکنان مظاہرہ کے دوران کارپوریشن دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن سخت سیکورٹی انتظامات کے سبب انہیں دفتر کے گیٹ تک پہنچنے نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال پولیس نے نہ صرف میونسپل کارپوریشن کی حفاظت کی بلکہ علاقے میں فساد بر پا ہونے سے روکا ۔ پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
میئر نے کہاکہ آسنسول سے بی جے پی کے رکن پارلیمان بابل سپریو پر حملہ کر تے ہوئے کہاکہ اگر وہ (بابل سپریو) بی جے پی کے بندر ہیں تو ہمارے پاس ان بندروں کوپکڑنے کے لیے پنجڑے بھی ہیں۔