شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نیوٹاؤن میں واقع اسکولس آف ایکسیلینس میں جاری کیمپ میں نئے سیشن کے لیے ملّی کھیل ادارہ محمڈن اسپورٹنگ کی تیاری زور شور سے جاری ہے۔ گزشتہ سیزن میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے اظہر الدین ملک Star Footballer Azharuddin Malik اس مرتبہ یعنی نئے سیزن میں بھی سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پریکٹس سیشن کے بعد اظہر الدین ملک نے کہا کہ وہ نئے سیزن میں بھی سابقہ کارکردگی دوہرانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ Azharuddin Malik Ready to try his Luck in New Football Series
اظہر الدین ملک نئی فٹبال سیریز میں قسمت آزمانے کے لیے تیار یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری زبردست چل رہی ہے۔ وہ اپنی تیاری سے پوری طرح مطمئن ہیں۔ Mohammedan Sporting Club پختہ تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترنے کی کوشش کی جا رہی ہے انشاءاللہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک کامیاب سیزن کے لیے سو فیصد فٹنس لازمی ہے۔ وہ سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کے لیے کڑی محنت کر رہے ہیں۔
اظہر الدین ملک نے کہا کہ ان کے ساتھ ساتھ ٹیم میں شامل دوسرے کھلاڑی بھی فٹنس پر خاصی توجہ دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی معاون کوچ کے ساتھ ساتھ کوچنگ اسٹاف کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس پر خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔