کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے گذشتہ روز مغربی بنگال میں عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ اتحاد کرنے پر سخت تنقید کی تھی۔ آنند شرما کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کولکاتا میں ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کے سابق چیئرمین اعظم انصاری نے پریس نوٹ جاری کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اعظم انصاری نےکانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا آنند شرما کو مسلم سماج سے معافی مانگنی چاہیے۔
کانگریس رہنما آنند شرما سے معافی مانگنے کا مطالبہ - ظم انصاری
کولکاتا میں ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے سابق چیئرمین اعظم انصاری نے کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آنند شرما کے بیان کا پلٹ وار
اعظم انصاری نے کہا کہ بنگال میں کانگریس کے ذریعہ آئی ایس ایف اور بایاں محاذ کے ساتھ کئے گئے اتحاد پر کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے جو نکتہ چینی کی ہے وہ مسلم سماج کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ آنند شرما کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔