اردو

urdu

ETV Bharat / state

Attack on BJP Leaders: نیتاجی کا یوم پیدائش، بی جے پی اور ٹی ایم سی کے کارکنوں میں تصادم - مغربی بنگال کی خبریں

نامعلوم شرپسندوں Unknown Miscreants نے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی پر حملہ Attack on MP and MLA کر دیا۔ اس حملے میں رکن اسمبلی پون سنگھ زخمی ہوگئے جب کہ رکن پارلیمان کو بھی چوٹیں آئی۔ بھگدڑ کے درمیان فائرنگ کی بھی اطلاع ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور رکن اسمبلی پون سنگھ پر حملہ
بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور رکن اسمبلی پون سنگھ پر حملہ

By

Published : Jan 23, 2022, 4:08 PM IST

Updated : Jan 23, 2022, 7:30 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ BJP Member of Parliament Arjun Singh اور ان کے بیٹے رکن اسمبلی پون سنگھ پر حملہ کر دیا اور ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ Car Broke Down بھی کی۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور ان کے بیٹے رکن اسمبلی پون سنگھ پر حملہ کر دیا۔ شرپسندوں نے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔اس سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ بی جے پی کے حامیوں نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد ہند کے بانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں جنم دن کے موقع پر رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور رکن اسمبلی پون سنگھ بھاٹ پاڑہ علاقے میں واقع ان کے مجسمے پر گل پوشی کے لئے پہنچے تھے۔

اسی درمیان نامعلوم شرپسندوں نے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں رکن اسمبلی پون سنگھ زخمی ہوگئے جبکہ رکن پارلیمان کو بھی چوٹیں آئی۔ بھگدڑ کے درمیان فائرنگ کی بھی اطلاع ہے۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ علاقے میں آر اے ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو گول گھر اسٹیٹ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ تین لوگوں کے لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں چند لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تلاشی مہم جاری ہے۔ اس معاملے میں ملوث لوگوں کو جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ مقامی ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور ان کے حامی اس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے سامنے ہی ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ان پر حملے کیے۔

Last Updated : Jan 23, 2022, 7:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details