اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بی جے پی رہنما کے گھر پرحملہ - بی جے پی کے رہنما

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں بی جے پی کے رہنما کے مکان پر بموں سے حملہ کیا گیا۔ حملہ کرنے والے لوگ گھر میں رکھے رسوئی گیس بھی اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔

مغربی بنگال: بی جے پی رہنما کے گھر پرحملہ
مغربی بنگال: بی جے پی رہنما کے گھر پرحملہ

By

Published : May 6, 2021, 12:29 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سخت ہدایت کے باوجود ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کا سب سے زیادہ اثر شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور، کوچ بہار اور بردوان ضلع میں دیکھنے کو ملا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں بی جے پی کے رہنما کے مکان پر بموں سے حملہ کیا گیا۔اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے قریبی سمجھے جانے والے رہنما راج کمار کے مکان پر بموں سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔حملے کے بعد شرپسندوں نے گھر میں جم کر لوٹ پاٹ مچائی اور نقد روپے کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس بھی اٹھا کر لے گئے۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔علاقے میں آر اے ایف اور مرکزی فورسز کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ تلاش جاری ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ ہرمعاملے کو سیاسی تصادم سے جوڑ دینا کسی بھی قیمت پر مناسب نہیں ہے۔

دوسری جانب بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ سیاسی انتقام کے تحت اس واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ پولیس کچھ بھی نہیں کرے گی۔ پولیس کی خاموشی کے سبب بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details