اردو

urdu

ETV Bharat / state

ATK Mohan Bagan Lost in his First Match ڈرونڈ كپ كے پہلے میچ میں اے ٹی كے موہن بگان كو شكست كا سامنا - سالٹ لیك اسٹیڈیم

راجستھان یونائٹیڈ ایف سی نے ایک صفرسے پچھڑنے كے باوجود اسٹار كھلاڑیوں پرمشتمل میزبان ٹیم اے ٹی كے موہن بگان كو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں2-3 گول سے شكست دے كر ڈورنڈ كپ میں پہلا ای سیٹ كرنے میں كامیاب رہی ۔ATK Mohan Bagan Lost in his First Match

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 20, 2022, 9:08 PM IST

مغربی بنگال كے دارالحكومت كولكاتا سے محض چند كلو میٹر كی دوری پر شمالی 24 پر گنہ كے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ كپ 2022 كے گروپ بی میں میزبان ٹیم اے ٹی كے موہن بگان اور راجستھان یونائٹیڈ ایف سی كے درمیان مقابلہ ہوا۔atk mohan bagan lost in his first match in durand cup 2022

میزبان ٹیم اے ٹی كے موہن بگان نے شاندار كھیل كامظاہرہ كرتے ہوئے مہمان ٹیم راجستھان یونائٹیڈ ایف سی پر دباؤ بنانے میں كامیاب رہی۔ میزبان ٹیم نے حریف پر پے درپے حملے كركے برتری بنانے كی كوشش كی۔

كھیل كے43 ویں منٹ پر كیان ںصری نے شاندار كھیل كامظاہرہ كرتے ہوئے گیند كو جال میں ڈال كر موہن بگان كو ایك صفر كی سبقت دلانے میں اہم رول ادا كیا۔ لیكن پہلے ہاف كے انجوری ٹاءم 1+45 ویں منٹ پر امن گیلدوو نے گول كركے راجستھان یونائٹیڈ ایف سی كو ایك ایك گول كی برابری پرلاكھڑا كردیا۔

یہ بھی پڑھیں:IND vs ZIM 2nd ODI بھارت نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

كھیل كے دوسرے ہاف میں دنوں ٹیموں كے فرمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں كا سلسلہ جارہا ۔ كھیل كے 46 ویں من پر عشاق احمد نے گول كركے اے ٹی كے موہن بگان كو ایك بار پھر 1-2 گول كی سبقت دلانے میں اہم رول ادا كیا۔

كھہل كے61 ویں منٹ پرریمان سنگا نے گول كركےراجستھان یونائٹیڈ ایف سی كو2-2 گول كی برابری پر لاكھڑ كردیا۔ اسكور برابر ہونے كے بعد دونوں ٹیموں كے درمیان اعصاب شكن مقابلوں كا سلسلہ جاری رہا۔

كھیل كے اختتام تك اے ٹی كے موہن بگان اور راجستھان یونائٹیڈ ایف سی كے درمیان برتری كی جنگ جاری رہی ۔انجوری ٹائم میں نیكوم نے فیصلہ كن گول كركے اجستھان یونائٹیڈ ایف سی كو2-3 گول كی جیت میں اہم رول اداد كیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details