اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعظم مودی مغربی بنگال اور آسام میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے - آسام اسمبلی انتخابات 2021

وزیر اعظم مودی آج مغربی بنگال اور آسام میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ان دونوں ریاستوں میں 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 2 مئی کو ہوگا۔

pm modi
وزیر اعظم مودی

By

Published : Mar 18, 2021, 9:41 AM IST

وزیر اعظم مودی آج صبح 11 بجے مغربی بنگال کے پورولیا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ آسام کے کریم گنج میں بھی وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی ہونی ہے۔

مغربی بنگال میں ریلی کے بارے میں وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر لکھا کہ 'خوشی ہے کہ کل 18 مارچ کو مغربی بنگال کی میری بہنوں اور بھائیوں کے درمیان ہونے کا موقع ملے گا۔'

ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ وہ پورولیا میں ایک ریلی کو خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ مغربی بنگال میں تبدیلی کی خواہش ہے۔ بی جے پی کے ترقیاتی ایجنڈے سے لوگ خود کو جوڑ پا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آسام کی ریلی کے سلسلے میں پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ کریم گنج میں ریلی کے دوران اس عظیم ریاست کے لوگوں میں شامل رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں گزشتہ پانچ برسوں میں مختلف شعبوں میں مثبت تبدیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) ترقیاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے لئے عوام کی دعائیں چاہتا ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں آٹھ مراحل میں انتخابات ہونے ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 27 مارچ کو ہے۔

شمال مشرقی ریاست آسام میں اس وقت بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت ہے۔ 126 اسمبلی نشست والی اس ریاست میں بھی بی جے پی پوری طاقت کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہے۔

آسام اسمبلی انتخابات 2021

مزید پڑھیں:

بنگال ایم آئی ایم کو جھٹکا سینیئر لیڈر نے چھوڑی پارٹی

الیکشن کمیشن نے آسام میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ مغربی بنگال کے ساتھ ہی 27 مارچ کو ہونی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details