ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما دنیش ترویدی نےالزام لگایا ہے کہ 'مرکزی حکومت نے ان ریاستوں میں اپنی ٹیم بہت کم بھیجی ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد کم ہونے کے باوجود ریاست کے سات اضلاع میں مرکزی ٹیم بھیجی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ریاستوں میں مرکزی ٹیم بھیجنے پرسوال - states affected by the corona virus
ترنمول کانگریس نے کورونا وائرس (كووڈ -19) کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے مغربی بنگال میں بھیجی گئی ٹیم کا خیر مقدم کیا ہے لیکن الزام لگایا ہے کہ اس کے پیچھے حکومت کا منشا کچھ اور لگتا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ریاستوں میں مرکزی ٹیم بھیجنے پرسوال
انہوں نے اپنے اس الزام کی حمایت میں ایک گراف بھی پیش کیا ہے جس کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہے اور ان کی تعداد 5860 ہے لیکن وہاں صرف تین اضلاع میں ہی مرکزی ٹیم بھیجی گئی ہے۔
گجرات کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد کے نقطہ نظر سے نمبر دو مقام پر ہے اور وہاں 2550 مریض ہیں لیکن اس کے صرف دو اضلاع میں ٹیم بھیجی گئی ہے۔ اسی طرح راجستھان تیسرے مقام پر ہے جہاں 1804 مریض ہیں لیکن وہاں صرف ایک ضلع میں ہی مرکزی ٹیم بھیجی گئی ہے۔