اردو

urdu

ETV Bharat / state

حملے میں اے ایس آئی زخمی - شرپسند وں

شمالی 24 پر گنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں پولیس اور شرپسند وں کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرشدید طور پر زخمی ہو گیے۔

حملے میں اے ایس آ ئی زخمی

By

Published : Jul 17, 2019, 10:21 PM IST


مغر بی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں گزشتہ ڈھا ئی مہینوں سے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی مشکل میں پڑ گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود علاقے میں امن امان بحال نہیں ہوپا رہا ہے۔

حملے میں اے ایس آ ئی زخمی

جگتدل تھانہ کے تحت آریہ سماج علاقے میں بروئی پور میں چھامہ پہ ماری مہم کے دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ چھا پہ ماری مہم کے دوران شرپسندوں نے پولیس کی ٹیم پر بم بازی شروع کردی۔ پولیس نے جواب میں فائرنگ کی ۔ دونوں جانب گولیوں کا تبادلہ ہو ا۔

پولیس کے مطابق چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرشدید طور پر زخمی ہو گیے۔ انہیں بی ایم آ ر سی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان حالت بہتر بتا ئی ہے ۔

پولیس کے مطابق ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کے جگتدل تھانہ علاقے میں بڑے پیمانے پر چھا پہ ماری مہم چلا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details