حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Ruling Party Trinamool Congress سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے کارپوریشن انتخابات Kolkata Corporation Election میں اپنی اپنی جیت کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
آسنسول میونسپل کارپوریشن کے 106 وارڈوں کے لئے ہونے والے انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں نے ندی کے کنارے By The River مٹی کے کٹاؤ کو روکنے اور نہروں کی تجدیدکاری کو اپنے اپنے منشور میں شامل کر رکھا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر مولائی گھٹک نے کہا کہ آسنسول میں ندی کے کنارے مٹی کا کٹاؤ عام لوگوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس قدرتی آفات کی وجہ سے عام لوگوں کو اپنی زمینیں گنوانی پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن میں ترنمول کانگریس کا بورڈ بنتا ہے تو عام لوگوں کو اس پریشانی سے نجات دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ندی کے کنارے باندھ بنائے جائیں گے۔ جس کی مدد سے ندی کے کنارے کی زمین کے کٹاؤ کو روکا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ کھالوں (نہروں) کی تجدیدکاری کو منشور میں جگہ دی گئی ہے۔ نہروں کی تجدیدکاری سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔