بردوان:مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں واقع آسنسول میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ترنمول کانگریس کے رہنما انوربرتا منڈل کی مویشی اسمگلنگ معاملے میں پیشی ہوئی۔ رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کے وکیل نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے اپنے مکل کی ضمانت سے متعلق عرضی دی۔لیکن عدالت نے انوبرتا منڈل کی ضإنت کی عرضی رد کردی۔ Asansol CBI Court Reject Anubrata Mondal Bail Plea
سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے وکیل نے کہاکہ انوبرتامنڈل کی ضمانت کی مخالفت کی جاتی رہے گی۔ان کی رہائی کا مطلب گواہوں اور کیس کو متاثر کر سکتے ہیں۔ انوبرتا منڈل کے وکیل نے کہاکہ تہواروں کی چھٹی کی وجہ سے 29 اکتوبر تک جیل حراست کا حکم دیا گیا ہے۔تہواروں کی چھٹی کی وجہ سے عدالت میں چھٹیاں ہوجائیں گی۔سرکاری چھٹیوں کی وجہ سے ہی جیل حراست میں توسیع کی گئی ہے۔