آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم) نے مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں سات نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے لیکن تمام سیٹوں پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑتا۔
دوسری جانب بایاں محاذ اور کانگریس پارٹی کا اس الیکشن میں مکمل طور پر صفایا ہوگیا اور اس متحدہ محاز کے تمام بڑے رہنماؤں کو بھی شکست ہوئی۔
فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کو اس الیکشن میں ایک سیٹ ملی جبکہ اسدالدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین کو مغربی بنگال کی عوام نے پسند نہیں کیا جس کی وجہ سے پارٹی کھاتہ ھی نہیں کھول سکی۔