اردو

urdu

ETV Bharat / state

Super6 Roundایرین کلب نے ایسٹ بنگال کو برابری پر روک دیا - نئی ہٹی میں واقع بنکم چندرا فٹبال اسٹیڈیم

پہلے ہاف میں ایک صفرکی سبقت حاصل کرنے کے باوجود ایسٹ بنگال کو ایرین کلب کے خلاف ایک اہم میچ میں ایک ایک گول کی برابری کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پو ائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔Super6 Round

ایرین کلب نے ایسٹ بنگال کو برابری پر روک دیا
ایرین کلب نے ایسٹ بنگال کو برابری پر روک دیا

By

Published : Oct 15, 2022, 8:59 PM IST

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع بنکم چندرا فٹبال اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ کے سپر6 مرحلے کے اہم میچ میں ایسٹ بنگال اور ایرین کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔Aryan Club Hold Mighty East Bengal By 1-1 In Super6 Round

ایرین کلب نے ایسٹ بنگال کو برابری پر روک دیا

تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ایسٹ بنگال نے حسب توقع کھیل کی شروعات کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباو بنانے کی کوشش کی اور اس میں اسے کامیابی بھی ملی۔ کھیل کے 39 ویں منٹ پر جینسن ٹی کے گول نے ایسٹ بنگال کو ایک صفر کی سبقت دلائی

ایرین کلب کی تمام ترکوششوں کے باوجود اسکور برابر نا ہو سکا اور پہلے ہاف میں ایسٹ بنگال کی سبقت برقرار رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:Virat Fan Murders ویراٹ کوہلی کے مداح نے روہت شرما کے مداح کو قتل کردیا

کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی ایسٹ بنگال نے شاندار کھیل کاسلسلہ جاری رکھا لیکن حریف ٹیم چھوٹی چھوتی پاس کھیل کر میچ میں واپس آنے میں کامیاب رہی ۔ کھیل کے 59 ویں منٹ پر امرناتھ باسکے نے گول کرکے میچ کا اسکور برابر کردیا

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن کسی کو بھی مزید گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی اور میچ ایک ایک کے اسکور پر ختم ہوا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔Aryan Club Hold Mighty East Bengal By 1-1 In Super6 Round

ABOUT THE AUTHOR

...view details