افتتاحی تقریب میں آسنسول کے مئیر جتیندر تیواری کے علاوہ ریاست کے مشہور فنکار بھی موجود تھے۔ مئیر جتیندر تیواری نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی ہدایت پر ودیا ساگر آرٹ گیلری کی تعمیر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام کو پتہ ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ثقافت سے کتنی محبت ہے.ودیا ساگر آرٹ گیلری اسی محبت کا نتیجہ ہے۔ مئیر کا کہنا ہے کہ بردوان ضلع کے فنکاروں کے لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کا یہ تحفہ ہے۔