مغربی بنگال كے شمالی 24 پرگنہ كے شاشن سے دہشت گرد تنظمیوں سے مبینہ روابطہ ركھنے كے الزام میں قاضی حسن اللہ عرف حسن كے گھر والوں اور رشتہ داروں كو جب حسن كی گرفتاری كی اطلاع موصول ہوئی تو وہ بالكل حیران رہ گئے۔ انہیں یقین نہیں ہو رہا ہے كہ ان كا بیٹا ملك كے ساتھ غداری كے الزام میں گرفتار ہو سكتا ہے۔ Suspected Al Qaeda Terrorist Arrest Makes Relatives and Neighbours Shock
قاضی حسن اللہ عرف حسن كی والدہ فریدہ بیگم نے كہاكہ نیوز چینل اور سوشل میڈیا كے ذریعہ ان كی بیٹے كی گرفتاری كی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پہلے تو كچھ سمجھ میں نہیں آیا، چند گھنٹوں كے بعد تفصلی جانکاری حاصل ہوئی۔ حسن كی گرفتاری ہمارے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ ہمیں یقین نہیں ہو رہا ہے كہ اسے گرفتار كرلیا گیا ہے۔ شادی كے بعد گزشتہ چند برسوں سے ہوڑہ میں رہنے لگا تھا۔ اس كے بعد وہ شمالی 24 پرگنہ كب چلا گیا یہ كسی كو معلوم نہیں ہے۔
انہوں نے كہا كہ وہ ذہن طالب علم تھا۔ مدرسے سے عالمیت كی تعلیم حاصل كرنے كے بعد ہوڑہ میں واقع مسجد میں امامت كرنے لگا۔ اسی درمیان جماعت كے لوگوں سے قربت بڑھی۔ جماعت كے لوگ بھی گھر آتے تھے۔ اس كی کوئی مشتبہ سرگرمی نہیں تھی۔ پڑوسی قاضی معین الحق نے كہا كہ كو بچن سے دیكھتے آرہے ہیں۔ وہ ایك ذہن طالب علم تھا۔ وہ اپنی پڑھائی كی وجہ سے ہی محلے میں مشہور ہوا۔ اس كی گرفتاری پر حیرت ہوئی۔
انہوں نے كہا كہ یقیناً كچھ گڑبڑ ہے۔ پولیس پورے معاملے كی تفتیش كر رہی ہے۔ سچائی سامنے آ ہی جائے گی۔ حسن كے دوست قاضی نثار نے كہا كہ حسن كی گرفتاری كی خبر نہ صرف گھر والوں بلكہ پورے محلے كے لئے حیران كردینے والی ہے۔ یہ کسی بڑے صدمہ سے كم نہیں ہے۔ ہم سب ایك ساتھ پڑھتے تھے۔ گزشتہ چند برسوں سے ان سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ شاشن میں ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے خصوصی چھاپہ ماری کے دوران دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ٹی ایف نے اس معاملے میں کہا کہ ان کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شمالی 24 پرگنہ کے بھارت بنگلہ دیش کی سرحد سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع ساسن میں خصوصی تلاشی مہم چلائی۔
یہ خبربھی پڑھیں:Two suspects linked to Al Qaeda module arrested مغربی بنگال میں القاعدہ سے مبینہ روابط کے الزام میں دو افراد گرفتار
ایس ٹی ایف کو تلاشی مہم کے دوران لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت عبدالرقیب سرکار اور شیخ حسن اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ عبدالرقیب سرکار جنوبی دیناج پور ضلع کے گنگارام پور کے رہنے والے ہیں جب کہ شیخ یوسف اللہ ہگلی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسپیشل ٹاسک فورس کے ہلکاروں نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسں معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل آسکتی ہے۔ کولکاتا اور اس کے اطراف میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔