اردو

urdu

By

Published : May 17, 2021, 12:30 PM IST

ETV Bharat / state

'وزراء اور رکن اسمبلی کی گرفتاری غیر آئینی'

مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ موجودہ وزراء اور رکن اسمبلی کو اس طرح سے گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کو کوئی بھی کارروائی عمل میں لانے سے پہلے ریاستی حکومت اور اسپیکر کو مطلع کرنا پڑتا ہے۔

speaker
speaker

اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے وزراء فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور رکن اسمبلی مدن مترا کی گرفتاری کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ موجودہ وزراء اور رکن اسمبلی کو اس طرح سے گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کو کوئی بھی کارروائی کو عمل میں لانے سے پہلے ریاستی حکومت اور اسپیکر کو مطلع کرنا پڑتا ہے۔

'میں نہیں آئین یہ کہتا ہے'اسپیکر بمان بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کسی وزیر کے خلاف تفتیش کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان کے پاس یہ اختیار ہے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی بی آئی نے گورنر جگدیپ دھنکر کے حکم پر وزراء اور رکن اسمبلی کے خلاف جو کارروائی کی ہے وہ غیر آئینی ہے۔

اسپیکر بمان بنرجی کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس بھی کئی راستے ہیں جس کی بدولت سی بی آئی کی کارروائی اور وزراء کی گرفتاری کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

مغربی بنگال کی سیاست میں آج اس وقت اچانک ہلچل مچ گئی جب سی بی آئی کی ٹیم ترنمول کانگریس کے چار اعلی رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو گھر سے اٹھا لے گئی۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو پہلے حراست میں لیا گیا اور پھرگرفتاری عمل میں آئی۔

ترنمول کانگریس رہنماؤں کے خلاف بارہ بجے بنکشال کورٹ میں چارج شیٹ پیش کئے جائیں گے اور اس کے بعد ان کی گرفتاری پر مہر لگ جائے گی اس کے ساتھ ساتھ سی بی آئی کی ٹیم کلکتہ ہائی کورٹ میں بھی ان چاروں رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے والی ہے۔

سی بی آئی کی ٹیم نے مغربی بنگال کے دو وزرا فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، رکن اسمبلی مدن مترا، سابق مئیر شوبھن چٹرجی(ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے ) کو نظام پیلس میں واقع سی بی آئی کے دفتر میں بیٹھا کر رکھا ہے۔دوسری طرف فرہاد حکیم کو سی بی آئی دفتر کےلئے جانے کے بعد ان کے حامی سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور ناکہ بندی کر دی ہے۔

سی بی آئی کے دفتر جانے سے پہلے وزیر فرہاد حکیم نے کہا تھا کہ وہ بے قصور ہیں۔ انہیں کچھ نہیں ہوگا. 'سی بی آئی مجھے میرے گھر واپس پہنچائے گی۔'

واضح رہے کہ 2014 میں سیمویل متھویز نامی صحافی نے ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کے بدعنوانی معاملے پر اسٹنگ آپریشن کیا تھا۔سی بی آئی نے اسٹینگ آپریشن کی ویڈیو کی بنیاد پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے تفتیش شروع کی تھی۔مئی 2021 سی بی آئی نے گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details