مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نےکہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے کوروناوائرس پر قوم کو خطاب کرنے میں تاخیر کردی لیکن یہ مثبت اعلان ہے۔انہیں یہ کام بہت پہلے کرنے کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کے اعلان کے بعد کورونا وائرس بین الاقوامی وبا کی بن چکی ہے ۔ لوگوں میں خوف اور دہشت کا ماحول ہے۔ اس درمیان لوگوں کو حکومت سے امید یں ہوتی ہیں لیکن حکومت نے ضمن میں کیا کیا ۔
کانگریس کے رہنما نے کہاکہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران پر وزیر اعظم کو بہت پہلے قوم کو خطاب کرنا چا ہئے تھا۔ اس میں تاخیر کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔وزیر اعظم کا قوم کو خطاب کرنے کا اعلان مثبت پہلو میں لانے کی ضرورت ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے شارک مملک سے کورونا وائرس کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی پہل کی کوشش قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے شارک مملک کو ایک ساتھ لے کر کورونا وائرس سے لڑنےکی اپیل سے لوگ متحد ہو ں گے اور اس وبا کے خلاف بیدار ہوں گے۔