اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں آٹھ نئے تھانوں کی منظوری - بیرکپور کو 2012 میں پہلی مرتبہ کمشنریٹ بنایا گیا تھ

آئی پی ایس آفیسر منوج کمار ورما نے آج بتایا کہ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں آٹھ نئے تھانوں کی منظوری مل گئی ہے اور اس پر جلد ہی کام شروع ہو جائے گا۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں آٹھ نئے تھانوں کی منظوری
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں آٹھ نئے تھانوں کی منظوری

By

Published : Jul 7, 2021, 3:37 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں آٹھ نئے تھانوں کی منظوری مل گئی ہے۔

بیرکپور ایک صنعتی خطہ ہونے کے سبب یہاں بہار، اترپردیش، اڈیشہ اور دیگر ریاستوں کے لوگ بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ اس خطے کا رقبہ بھی وسیع ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کو 2012 میں پہلی مرتبہ کمشنریٹ بنایا گیا تھا اس وقت اس میں کل 12 تھانے اور آٹھ آؤٹ پوسٹ بنائے گئے تھے، لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہاں کی آبادی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لا اینڈ آرڈر کو بھی خطرہ لائق ہوگیا ہے۔

اس تعلق سے بیرکپور کمشنریٹ کے پولیس کمشنر آئی پی ایس آفیسر منوج کمار ورما نے کہا کہ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں آٹھ نئے تھانوں کی منظوری مل گئی ہے اور اس پر جلد ہی کام شروع ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی کا بنگال میں کھیلا ہوبے دیوس منانے کا اعلان



آئی پی ایس آفیسر منوج کمار ورما نے کہا کہ 'بیرکپور میں آٹھ نئے تھانے اور چار آؤٹ پوسٹ بنانے کی منظوری مل چکی ہے،' آبادی کے لحاظ سے علاقوں کو تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


انہوں نے کہا کہ شمالی 24 پرگنہ مغربی بنگال کا سب سے بڑا ضلع ہے، اس ضلع کا ایک بہت بڑا حصہ بھارت، بنگلہ دیش سرحد سے منسلک ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی انتظامات سخت کرنا اور بھی اہم ہو جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details