اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehrab Ali Death Case: آمتہ میں قتل کا ایک اور معاملہ ہائی کورٹ پہنچا - کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر

ہوڑا کے آمتہ میں ایک اور نوجوان کے قتل کا معاملہ Mehrab Ali Death Case کلکتہ ہائی کورٹ پہنچا۔ اہل خانہ نے اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ Demanding CBI Probe کیا ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس قتل کی اصل وجہ سے توجہ مبذول کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ Mehrab Ali Death Case

Mehrab Ali Death Case: آمتہ میں قتل کا ایک اور معاملہ ہائی کورٹ پہنچا
Mehrab Ali Death Case: آمتہ میں قتل کا ایک اور معاملہ ہائی کورٹ پہنچا

By

Published : Mar 7, 2022, 6:15 PM IST

آمتہ میں ہوئے قتل معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ دراصل گزشتہ 23 فروری کو مہراب علی نام کے ایک نوجوان کی بم دھماکہ میں موت ہو گئی۔

پولس پر الزام ہے کہ نوجوان کے والد کو اطلاع دئے بغیر ہی نوجوان کی لاش کو دفن کر دیا گیا۔ Mehrab Ali Death Case

مہراب علی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے مہراب کو زبردستی بم بنانے کے لئے پارٹی دفتر کی چھت پر لے گئے تھے۔ وہیں پر بم دھماکہ ہونے کی وجہ سے مہراب علی کی موت Mehrab Ali Death ہو گئی لیکن اس کی اصل وجہ کیا ہے اور اس وقت وہاں کیا ہوا تھا، ان سب پر پولیس پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ آمتہ وہی علاوہ ہے، جہاں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم انیس خان کا گھر ہے۔ مہراب علی کا مکان انیس خان مکان سے محض 15 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ Mehrab Ali Death Case

انیس خان کے قتل کے بعد سے ہی ریاست کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے، اسی درمیان ایک اور معاملہ سامنے آنے سے پولس پر جانچ میں غفلت برتنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ انیس خان کے اہل خانہ کی ہی طرح مہراب علی کے اہل خانہ نے بھی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ میں دستک دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Saugata Roy on Anis Khan Murder:'انیس الرحمن خان قتل معاملے سے متعلق سوال نہ کریں'

واضح رہے کہ انیس خان کے قتل کی جانچ ابھی جاری ہے۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی پولس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مہراب علی کے گھر والے پولیس پر بھروسہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ مقتول کے اہلخانہ اس معاملے میں جلد از جلد سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ Mehrab Ali Death Case

ABOUT THE AUTHOR

...view details