مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور جنوب سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم MLA Firdousi Begum نے سماجی اداروں سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماجی اداروں سے عام لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ان کی پریشانیاں کم ہو جاتی ہیں۔ رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے کہا کہ سماجی اداروں کا معاشرے سے گہرا رشتہ ہوتا ہے۔ ان اداروں کے قیام کا مقصد ہی عام لوگوں کی مدد کرنا اور معاشرے میں پھیلی بدنظمی کو دور کرنا ہے۔MLA Firdousi Begum On Educational Activities
انہوں نے کہا کہ وہ نا صرف سونار پور جنوب بلکہ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے تمام سماجی اداروں سے تعلیمی سرگرمیوں فروغ دینے کی اپیل کرتی ہیں، جس سے معاشرے میں تعلیم کو لے کر دلچسپی میں مزید اضافہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلع کے سماجی اداروں کو فلاح بہبود کے کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور مسائل کے عنوان پر ایک پروگرام ضرور کرنا چاہیے تاکہ بچے اپنے اپنے گھروں سے نکل کر کسی تقریب میں یکجا ہو سکیں۔ MLA Firdousi Begum On Educational Activities
Promotion of Educational Development: سماجی اداروں سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اپیل - ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم
جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور جنوب سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے سماجی اداروں سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔ MLA Firdousi Begum On Educational Activities
![Promotion of Educational Development: سماجی اداروں سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اپیل Promotion of Educational Development](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15638796-263-15638796-1655990658317.jpg)
سماجی اداروں سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اپیل
رکن اسمبلی فردوسی بیگم کے مطابق مغربی بنگال کی حکومت کی جانب سے ہر سال سماجی اداروں کو تعاون ملتا ہے، اس کی بدولت بہت سارا کام کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ عوامی نمائندے بھی اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ MLA Firdousi Begum On Educational Activities
یہ بھی پڑھیں: Rehnuma e Niswan Helping Poor Student: غریب ذہین مسلم طلباء کے حصول تعلیم میں رہنمائے نسواں کا اہم کردار