اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid-ul-Adha 2022: عید الاضحٰی کے موقع پر حکومتی ہدایات پرعمل پیرا ہونے کی اپیل - سابق کاونسلر الحاج محمد امین انصاری عوام سے اپیل

جنوبی 24 پرگنہ کے تاریخی شہر میٹیابرج کے مشہور سماجی رکن اور سابق کاونسلر الحاج محمد امین انصاری نے عید الاضحٰی کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کرنے کی اپیل کی ہے۔ Former Councilor Alhaj Muhammad Amin Ansari Appeals to the people

الحاج محمد امین انصاری
الحاج محمد امین انصاری

By

Published : Jul 4, 2022, 9:08 AM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی عید الاضحٰی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے، دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں قربانی کے جانوروں کی منڈی میں خریداروں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں واقع تاریخی شہر میٹیابرج کے مشہور سیاسی رہنما اور سماجی کارکن الحاج محمد امین انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ کیا۔ Former Councilor Alhaj Muhammad Amin Ansari Appeals to the people

الحاج محمد امین انصاری
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور حج کے لئے اہل بنگال کو پیشگی مبارکباد دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تمام اہل بنگال سے تہوار کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما یانہ خطوط پر عمل پیرا ہوں،انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال فکر مندی کا اظہار کیا ہے،لیکن امید ہے کہ بہت جلد سب ٹھیک ہو جائے گا،ملک میں پہلے کی طرح امن کی فضا بحال ہو گی اور ہم سب ایک ساتھ مل کر تہوار کا جشن منائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے حالات کے برعکس مغربی بنگال کا ماحول پر امن ہے،جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو ترقی کرنے کے یکساں مواقع ملتے ہیں،تمام لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ پچیس برسوں تک کاونسلر رہ کر عوام کی خدمت انجام دینے والے محمد امین انصاری نے کہا کہ مغربی بنگال سیکولرازم اور قومی یکجہتی کی عمدہ مثال ہ،. انہیں وہ دن آج بھی اچھی طرح سے یاد ہے جب ان کی والدہ بلڈ کینسر میں مبتلا تھیں،اور اس وقت کیشو چند مل کے کوارٹر میں رہنے والے تمام غیر مسلم باشندے روزانہ خون عطیہ کرتے تھے، ان کے اس تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم نریندر مودی کو عوام سے خطاب کرنا چاہئے، پورا ملک وزیراعظم کو سننے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہا ہے، وزیراعظم ایک بار سخت لہجے میں بیان بازی پر تنقید کر دیں گے تو تمام چیزوں پر بریک لگ جائے گی۔ دوسری طرف مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے اپنے بزرگوں سے یہ ہی سکھا ہے ، ہم ایک دوسرے کے تہواروں میں جاتے ہیں اور ایک دوسرے کی پریشانیوں کو مل جل کر دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details