کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے مد نظر اس بار جلوس میں لوگوں کی تعداد رہی اس کے علاوہ گزشتہ سال کے مقابلے میں جلوس کے روٹ کو مختصر کر دیا گیا۔
وہیں جلوس محمدی سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے فرانسیسی صدر کی مزمت کی گئی اور مسلمانوں سے فرانسیسی مصنوعات کی بائکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی۔
کولکاتا میں جلوس محمدی سے فرانسیسی مصنوعات کی بائکاٹ کی اپیل کولکاتا میں آج جشن عید میلادالنبی کے موقع پر مختلف علاقوں میں محدود طور پر جلوس محمدی کا انعقاد کیا گیا جبکہ کچھ علاقوں میں اس سال کورونا وائرس کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے جلوس محمدی کا انعقاد نہیں کیا گیا۔
کولکاتا کے نارکل ڈانگہ میں محدود طور پر تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جلوس محمدی کا انعقاد کیا گیا۔
کولکاتا کے نارکل ڈانگہ میں مسلمانوں کی بہت گھنی والا علاقہ ہے۔ہر سال نارکل ڈانگہ نور محمدی جامع مسجد سے بڑے پیمانے پر جلوس محمدی کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔لیکن اس بار نارکل ڈانگہ سے نکلنے والا جلوس محمدی ذرا مختلف رہا۔ کیونکہ کورونا وائرس کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے جلوس میں کم افراد شامل ہوئے ساتھ ہی چھوٹے بچوں اور عمر رشیدہ افراد جلوس میں شامل نہیں ہوئے۔
نارکل ڈانگہ سے نکلنے والے جلوس محمدی کی قیادت نور محمدی جامع مسجد کے خطیب و امام محمد رضا مصباحی کر رہے تھے۔
انہوں نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے بہت مقدس ہے۔ساتھ ہی آج کا دن پوری دنیا کو امن کا پیغام دینے کا دن ہے۔ پوری دنیا کے لوگوں کو جشن عید میلادالنبی مبارک ہو۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے فرانسیسی صدر امانویل میکرون اور فرانسیسی جریدے کی جانب سے پیغمبر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے اور گستاخانہ کارٹون بنانے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایسی حرکتوں سے کوئی کمی نہیں ہو سکتی ہے۔لیکن ہم رحمت العالمین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیں امن کا درس دیا ہے۔ہم کبھی بھی کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کرتے ہیں۔
مسلمانوں کی بار بار دل آزاری کی جا رہی ہے۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ فرانس نے ہمارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔لہذا مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ہم فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے فرانس کو سبق سکھائیں۔