اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aparna Slams Mamata پنچایت انتخابات میں تشدد کیلئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی ذمہ دار، اپرنا سین

بنگلہ فلموں کی مشہور اداکارہ اور سماجی کارکن اپرنا سین نے کہا کہ پنچایت انتخابات کے تشدد میں 52 لوگوں کے قتل کی ذمہ دار اکیلے ممتا بنرجی ہیں۔ انہیں یہ ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔

پنچایت انتخابات میں تشدد کے لئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی ذمہ دار:اپرنا سین
پنچایت انتخابات میں تشدد کے لئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی ذمہ دار:اپرنا سین

By

Published : Jul 21, 2023, 10:10 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات سے پہلے اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ اپ تک پچاس سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ دارالحکومت کولکاتا میں اے پی ڈی آر کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپرنا سین نے کہا کہ گذشتہ 37 دنوں میں 52 لوگوں کی موت کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اسی درمیان بنگلہ فلموں کی مشہور اداکارہ اور سماجی کارکن اپرنا سین مغربی بنگال کے لوگوں کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پنچایت انتخابات میں خون خرابے کے لئے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اداکارہ اپرنا سین، ماہر تعلیم میراتون نہار، آرٹسٹ سمیر ایچ، سماجی کارکن بولون گنگوپادھیائے نے یہ شکایت اٹھائی ہے۔ سبھی نے ممتا بنرجی کے خلاف کھلے خط پر دستخط کیے اور اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ اپرنا سین نے اسٹیج پر خود خط پڑھا۔ خط میں.

یہ بھی پڑھیں:Torture of Two Women in Bengal منی پور کے بعد بنگال میں قبائلی خواتین کو غلاظت کھلائی گئی، مار پیٹ کرکے گاؤں سے نکالا گیا

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ، آپ کو معلوم ہے کہ مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کی وجہ سے 8 جون سے 14 جولائی تک 37 دنوں میں 52 لوگوں کی جانیں گئیں۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ آپ مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ ہیں۔ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری سے انکار کیے بغیر یہ کہنا ضروری ہے کہ پنچایت انتخابات سے پہلے اور اس کے بعد ہونے والے قتل و غارت اور انارکی کی ذمہ داری بنیادی طور پر مغربی بنگال حکومت اور آپ پر عائد ہوتی ہے۔ کیونکہ مرکزی فورس اور ایگزیکٹو کا انحصار مقامی پولیس انتظامیہ پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details