کولکاتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں انوشکا شرما نظر آئیں اور انوشکا شرما جھولن گوسوامی کی بایوپک پر جلد پردے پر نظر آئیں گی۔
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار گیند باز جھولن گوسوامی کی زندگی پر ایک فلم بننے جارہی ہے۔'
انوشکا کی جھولن گوسوامی کی بایوپک پر شوٹنگ وہیں خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھارتی کرکٹر کپتان ویراٹ کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی عظیم اداکارہ انوشکا شرما جھلن کے کردار میں نظر آئیں گی۔
انوشکا شرما سنیچر کی شام کو بائیوپک کی شوٹنگ کے لئے کولکتہ کے ایڈن گارڈن پہنچ گئیں۔
انوشکا شرما اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے ہفتے کے روز کولکتہ کے ایڈن گارڈن پہنچ گئیں ہیں۔
دراصل اداکارہ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار گیند باز جھولن گسوامی کی بائیوپک میں مرکزی کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں: 'دیپیکا کو رام دیو جیسے مشیر کی ضرورت'
واضح رہے کہ فلم کا نام 'چکدہ ایکسپریس' ہے، ہدایت کار پروست رائے کی نگرانی میں انوشکا شرما آہستہ آہستہ جھولن گوسوامی کی طرح بن رہی ہیں۔ جھولن خود انہیں ٹریننگ دے رہی ہیں۔
سنا ہے کہ انوشکا کے بالوں کو بھی جھولن کی طرح کاٹا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں شائقین ان کی نئی شکل کا انتظار کر رہے ہیں۔