اردو

urdu

ETV Bharat / state

انوراگ ٹھاکر نے ممتا کے 'آوٹ سائڈر' بیان کی مذمت کی

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی 294 نشستوں کے لئے سنہ 2021 میں انتخابات ہونے ہیں۔ ابھی پولنگ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

By

Published : Jan 5, 2021, 9:51 AM IST

انوراگ
انوراگ

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی کے "باہر سے آئے ہوگ" کے بیان پر مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جو لوگ مغربی بنگال میں اقتدار میں ہیں وہ ریاست کو الگ کرنے کی بات کر رہے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایسا نہیں ہونے دے گی۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا 'کولکتا پہنچنے پر مجھ سے پوچھا گیا کہ ریاست سے باہر کا کوئی شخص بنگال میں کیا کرے گا؟۔ یہ ٹیگور، ویویکانند، بوس کی سرزمین ہے جو اس ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں اقتدار میں بیٹھے لوگ بنگال کو توڑنے کی بات کررہے ہیں، اور ایسا ہم نہیں ہونے دینگے'۔

ممتا کے 'آوٹ سائڈر' بیان کی مزمت کی

ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان مین کہا تھا 'بیرونی لوگوں کی وجہ سے مغربی بنگال کو گجرات میں تبدیل نہیں ہونے دوں گی۔

انہوں نے 26 نومبر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا 'بنگال میں بیرونی افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے جو صرف انتخابات کے دوران محض تشدد کو بھڑکانے آتے ہیں۔ باہر کے لوگ یہاں صرف سیاست کرنے آتے ہیں'۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا 'اگر ایک مرکزی وزیر بیرونی شخص بن گیا ہے تو کون اندرونی ہے؟ جو دراندازی کرتا ہے وہ اندرونی بن جاتا ہے اور ہم بیرونی ہو گئے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'ممتا بینرجی نے مرکزی حکومت کی اسکیموں کو یہاں نافذ کرنے سے انکار کردیا۔ کسانوں کو وزیر اعظم کسان یوجنا کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ اگر ہم بدعنوانی کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ریاست کے عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ٹی ایم سی کو ختم کرنا ہوگا'۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی 294 نشستوں کے لئے سنہ 2021 میں انتخابات ہونے ہیں۔ ابھی پولنگ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details