بی سی سی آئی کے سابق صدر اور موجودہ وزیر برائے مملکت انو راگ ٹھاکر مغربی بنگال کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف محاذ کھول دیا۔
کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے باہر آتے ہی بی جے پی کے دیگر سیاسی رہنماؤں کی طرح انو راگ ٹھاکر نے وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی پر جم کر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں آنے والے مرکزی وزراء اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بیرونی کہا جاتا ہے یہ بالکل غلط ہے۔پورے ملک میں اس کی مذمت ہونی چاہئے۔کیونکہ ایک ملک میں دو پالیسی کسی بھی اعتبار سے قابل قبول نہیں ہے۔ملک میں رہنے والا ہر شخص بھارتی شہری ہے۔ایک شہری ہونے کے ناطے وہ اپنی مرضی سے کہیں بھی جا کر بس سکتا ہے اور کام کر سکتا ہے۔انہیں بیرونی کہنا شہرت قانون کی خلاف ورزی ہے۔