بردوان:مغربی بنگال میں مویشی اسمنگلنگ کی جانچ جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے توں توں ترنمول کانگریس کے رہنما انوبرتا منڈل کی جیل سے رہائی کا انتظار طویل ہوتا جا رہا ہے۔ Anubrata Mondal Bail Plea Rejected Because Of Firhad Hakim Tiger remark
سی بی آئی نے آج ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کو آسنسول میں واقع سی بی آئی کی عدالت میں پیش کی ۔انوبرتا منڈل کے وکیل نے اپنے مکل کی رہائی کے لئے ضمانت کی درخواست پیش کی لیکن سی بی آئی کے وکیل اس کی پرزور مخالفت کی۔
سی بی آئی کے وکیل نے عدالت میں بحث کے دوران کہاکہ چند دنوں قبل مغربی بنگال کے وزیر نے مویشی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار انوبرتا منڈل کو شیر کہہ پکارتے ہوئے کہاکہ ان (انوبرتا منڈل) کی وجہ سے پنچایت انتخابات میں کامیابی ملے گی اور پارٹی کے سب سے اہم رکن ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر انوبرتا منڈل کو ضمانت ملتی ہے تو وہ کیس بگاڑ سکتے ہیں لہذا ان کی ضمانت کی درخواست رد کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔