کولکاتا:مغربی بنگال کے ادارلحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال محکمہ صحت اور کولککاتا میونسپل کارپوریشن کی ڈینگی کے قہر پر قابو پانے کی تمام ترکوششیں پوری ناکام ثابت ہو چکی ہیں۔Another Young Man Dies Beause Of Dengue In South Kolkata,Denfue Death Toll Rise
اسی درمیان جنوبی کولکاتا کے سروے پارک تھانہ علاقے میں ڈینگی میں مبتلا 25 سال کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔کولکاتا اوراس کے اطراف میں چار دنوں میں سات لوگوں کی ڈینگی سے موت ہوئی ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنی کے ملازم سرجیت کو چار دنوں پہلے بخار کی شکایت پر نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا،جانچ میں اسے ڈینگی میں مبتلا پایا گیا۔چار دنوں کے بعد نوجوان کی موت ہوگئی۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست بھر میں ڈینگو کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمہ وقت تیار رہیں اور گندگی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں کوڑے اور گندگی کے خلاف لڑنا ہے ۔