اردو

urdu

ETV Bharat / state

خلیج بنگال میں ایک اور طوفان کا اندیشہ

طوفان بلبل کی تباہی کے اثرات ابھی ابھرناباقی ہی تھاکہ خلیج بنگال میں ایک اور طوفان نے دستک دے دی ہےاورامکان ظاہرکیاجارہاہے کہ جلدہی بھارتی کی ریاستوں سے ٹکاسکتاہے۔

خلیج بنگال میں ایک اور طوفان کا اندیشہ

By

Published : Nov 16, 2019, 7:14 PM IST

مغربی بنگال کے خلیج بنگال میں ایک اور طوفان کے آنے کا اندیشہ ظہارکیاجارہاہے۔جلد ہی بھارت کی کئی ریاستوں سے ٹکراسکتاہے تاہم طوفان کی شدت کا اب تک صحیح اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔

7نومبر کو بڑی شدت والا طوفان بلبل خلیج بنگال سے ٹکرایاتھا۔گرچہ یہ طوفان سندر بن علاقے سے 120کلو میٹر قبل ہی شدت ختم ہوگئی تھی

تاہم اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بنگال کے کئی اضلاع میں تباہی مچی ۔اس سے ہزاروں افرادمتاثر ہوئے۔

علی پورمحکمہ موسمیات کے اگلے چند دنوں کے دوران ایک اور طوفان سمندرسے متصل بنگال کے اضلاع سے ٹکرانے والا ہے۔اس طوفان کا نام نکری دیاگیاہے۔

مگر اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ طوفان ہندوستان سے کب ٹکرائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ طوفان میانما ر سے ٹکرانے کے بعد ہندوستان کی ریاستوں سے ٹکرائے گا۔

میانمار، تھائی لینڈ اور ویت نام میں اس طوفان کی وجہ سے بارش ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سات نومبر کوخلیج بنگال میں ہواوں کے دباو کے بعد آنے والا بلبل طوفان کے سبب مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں زبردست تباہی مچی۔ اس طوفان میں 15 افرادہلاک ہوئے تھے جبکہ پانچ لاکھ ہیکٹرزمین پرفیصلیں برباد ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details