اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کو کورونا سے متعلق ممتا بنرجی کا ایک اور خط

وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ جی ایس ٹی کی چھوٹ دیں یا ان اشیاء جیسے آکسیجن،کسنٹریٹرز، کووڈ سے متعلقہ دوائیں وغیرہ پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز درآمد کریں۔

By

Published : May 9, 2021, 2:32 PM IST

وزیراعظم کو کورونا سے متعلق ممتا بنرجی کا ایک اور خط
وزیراعظم کو کورونا سے متعلق ممتا بنرجی کا ایک اور خط

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کووڈ 19 سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک اور خط بھیجا۔ وہ تقریبا ہر روز وزیر اعظم کی توجہ کورونا کے معاملے پر مبذول کر رہی ہیں۔ ریاست کی انتظامی سربراہ نے اتوار کے روز ایک بار پھر وزیر اعظم کو خط لکھا۔

ممتا بنرجی نےاس خط میں انفراسٹرکچر ، سازوسامان ، دوائی اور آکسیجن سمیت طبی نظام کو بڑھاوا دینے اور اہم مسائل کے بارے میں وزیراعظم کی توجہ مبذول کرائی، جو مغربی بنگال میں کووڈ کیسوں کی تعداد میں اچانک اضافے کی وجہ سے درکار ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ جی ایس ٹی کی چھوٹ دیں یا ان اشیاء جیسے آکسیجن،کسنٹریٹرز، کووڈ سے متعلقہ دوائیں وغیرہ پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز درآمد کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details