اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کو ممتا بنرجی کا ایک اور خط

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں 70 پلانٹ قائم کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مغربی بنگال میں روزانہ 350 میٹرک آکسیجن کا استعمال ہوتا ہے۔ لیکین ریاست میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے مدنظر 550 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

By

Published : May 15, 2021, 7:59 AM IST

 70 آکسجین پلانٹ قائم کرنے کے لئے ممتابنرجی کا وزیراعظم کو خط
70 آکسجین پلانٹ قائم کرنے کے لئے ممتابنرجی کا وزیراعظم کو خط

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس مرتبہ وزیراعظم نریندر مودی کو خط آکسیجن پلانٹ کے لئے لکھایا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے قلم کا سہارا لیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کوشش کی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں 70 پلانٹ قائم کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مغربی بنگال میں روزانہ 350 میٹرک آکسیجن استعمال ہوتی ہے۔ لیکن ریاست میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے مدنظر 550 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ممتابنرجی نے کہا مرکزی حکومت کی مدد سے ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں زائد آکسیجن پلانٹ قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ فی الحال مغربی بنگال میں اس وقت آکسیجن کی زیادہ ضرورت نہیں پڑرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس ( آکسیجن ) کی ضروریات بڑھ سکتی ہے۔ اس لئے ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اب تک وزیر اعظم نریندر مودی کو کئی خط لکھ چکی ہیں۔ تاہم بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ابھی تک وزیراعلیٰ کے خطوط کا جواب نہیں دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details