مغربی بنگال میں جہاں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں نمایاں کمی آئی ہے وہیں، اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
جنوبی کولکاتا کے جادب پور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی۔کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والے ڈاکٹر کی شناخت راجیب گھنو چودھری کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی عمر 67 برس بتائی گئی ہے۔وہ ای ایس آئی آر اے ڈایریکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ گزستہ دنوں بخار اورسانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر جادب پور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ہسپتال میں داخل کرانے کے48 گھنٹوں کے اندر ڈاکٹر کی موت ہو گئی۔ ان کی موت پر ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر راجیب جی چودھری کی موت کے ساتھ بنگال میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیب جی چودھری مغربی بنگال کے تجربہ کار ڈاکٹروں میں سے تھے۔ ان کی اچانک موت سے صدمہ پہنچا ہے۔
انہوں نے ای ایس آئی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ویسٹ بنگال میڈیکل کونسل کے نائب صدر عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔